Grilled Fish Tips in Urdu - Grilled Fish Totkay - Tip No. 2417

Urdu Totkay Grilled Fish گرلڈ فش (Tip No. 2417) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Grilled Fish Recipe In Urdu

گرلڈ فش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2417

اشیاء:
مچھلی(درمیانے سائز کی) ایک عدد(سالم)
اوریگا نو دو کھانے کا چمچ
تھائم دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ریتون کا تیل حسب ضرورت
لیموں (سلائس کرلیں) گارنشنگ کے لئے
انگور کے پتے گارنشنگ کے لئے(بھاپ پر پکا کر نرم کر لیں)
ترکیب:
گرل کو پہلے سے گرم کر لیں۔ مچھلی کا پیٹ چاک کر کے آلائش نکا لیں اور مچھلی کو صاف کر لیں۔ دھو کر اچھی طرح خشک کر نے کے بعد مچھلی کے پیٹ میں نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور تھوڑا لیموں کا رس ڈالیں۔ تھائم اور یگانو بھی ڈال دیں۔ اب ایک تیز دھار چاقو سے مچھلی کے دونوں اطراف 3-3گہرے کٹس لگائیں۔ اب مچھلی کو گرل پر رکھیں اور اس کے اوپر لیموں کا رس اور زیتون کا تیل ڈالتی جائیں۔ دونوں طرف سے گولڈن براؤن اور خستہ ہو جائے تو اتار لیں۔ سرونگ پلیٹ میں انگور کے پتے بچھائیں اور ان کے اوپر مچھلی رکھ دیں۔ اطراف میں لیموں کے سلائسز رکھ دیں اور سرو کر یں۔

More From Machli Ke Pakwan