Grilled Sabziyan Paneer Kay Sath Tips in Urdu - Grilled Sabziyan Paneer Kay Sath Totkay

گرلڈ سبزیاں پنیر کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Grilled Sabziyan Paneer Kay Sath Recipe In Urdu

اجزاء:
پنیر 200گرام
مشرومز 100گرام
بیبی کارن 50گرام
گوبھی (کٹی ہوئی) ایک کپ
مصالحہ تیار کرنے کے لئے:
ٹماٹر پیوری 100ملی لیٹر
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
چینی چٹکی بھر
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
پنیر چھوٹی چھوٹی کیوبز کی صورت میں کاٹ لیں۔ مشرومز اور بیبی کارن کو اتنا بوائل کر یں کہ وہ نرم اور ذائقہ دار ہو جائیں ، پھر انہیں خشک کر کے الگ رکھ لیں۔ مصالحے کے تمام اجزاء کو مکس کر یں اور پنیر اور سبزیوں کو اس میں ڈال کر کم ازکم دو گھنٹے اور اگر ہو سکے تو اس سے زیادہ دیر تک پڑا رہنے دیں ۔ اس کے بعد اچار لگی پنیر اور سبزیوں کو چار سمیت ایک بیکنگ ڈش میں رکھیں اور پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 190سنٹی گریڈ یا380فارن ھائیٹ پر نصف گھنٹہ تک گرم کر یں ۔ اس کے بعد نکال کر گرم گرم پیش کر یں۔

More From Baked Dishs - مزید