Amrood Ki Jelly Tips in Urdu - Amrood Ki Jelly Totkay - Tip No. 2767

Urdu Totkay Amrood Ki Jelly امرود کی جیلی (Tip No. 2767) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Amrood Ki Jelly Recipe In Urdu

امرود کی جیلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2767

اشیاء:
اُمرودتازہ کلو
چینی کلو
لیموں دو عدد
ترکیب:
اُمرود دھو کر ان کے ٹکڑے کاٹ لیجئے۔ایک دیگچی میں ایک لٹر پانی ڈال کر امرود کے ٹکڑے اس میں ڈال دیجئے۔ اور دیگچی کو چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب امرود پک کر گل جائیں تو نیچے اتار لیجئے اور امرود میں پانی ایک کپڑے میں ڈال کر پوٹلی کی طرح باندھ کر لٹکا دیجئے اور نیچے ایک کھلے منہ کا برتن رکھ دیجئے۔جب سارا پانی نچڑ جائے تو اس پانی میں چینی ملا کر دو بارہ چولہے پر چڑھا دیجئے۔ لیموں کا رس بھی اس میں نچوڑ دیجئے اور دھیمی آگ پر پکنے دیجئے۔تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچہ بھی ہلاتے رہیے ورنہ نیچے لگ جائیگا۔ جب پک پک کر خوب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے۔ ٹھنڈا ہو جائے تو کسی صاف اور خشک مرتبان میں بھر لیجئے اور ناشتے کے وقت ڈبل روٹی کے ساتھ لگا کر شوق فرمائیے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba