Gurda Ghotala Tips in Urdu - Gurda Ghotala Totkay

گُردہ گھٹالا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Gurda Ghotala Recipe In Urdu

اشیاء:
گُردے(بکرے کے) دو عدد(ابال کر چھوٹی بوٹیاں بنوالیں)
مکھن چار کھانے کے چمچے
پیاز (باریک چوپ کی ہوئی)دو عدد
آلو چار عدد(چھیل کر چھوٹے کیوبز بنا لیں)
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
سیا ہ مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
سرکہ دو چائے کے چمچے
سویا سوس دو چائے کے چمچے
انڈے چار عدد(گھی یا تیل میں فرائی کر لیں)
ترکیب:
ایک سوس پین میں مکھن گرم کر لیں اور اس میں پیاز ڈال کر نرم کر لیں۔ اس کے بعد اس میں گردے ڈال کر اچھی طرح تل لیں۔ اس کے بعد آلو، نمک، لال مرچ پاؤڈر، سیاہ مرچ پاؤڈر، سرکہ اور سویا سوس شامل کر کے آلو اور گردوں کے مکمل گل جانے تک پکائیں آخرمیں فرائی انڈے مکس کر کے گرم گرم سرو کر یں۔

More From Gosht Aur Beef - مزید