Aloo Ka Halwa Tips in Urdu - Aloo Ka Halwa Totkay - Tip No. 2521

Urdu Totkay Aloo Ka Halwa آلو کا حلوہ (Tip No. 2521) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Ka Halwa Recipe In Urdu

آلو کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2521

اشیاء:
آلو آدھ کلو
چینی ڈیڑھ کپ
بادام، پستہ (باریک کٹا) دو ٹیبل سپون
ناریل (باریک کٹا ہوا) ایک ٹیبل سپون
گھی 4/3کپ
چھوٹی الائچی چھ عدد
زعفران چائے کا چمچہ
میدہ (توے پر براؤن کر لیں) ایک ٹی سپون
کیوڑہ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
آلو ابال کر چھیل لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر کچل لیں۔ گھی میں الائچی ڈال کر تھوڑا سرخ کر یں۔ آلو اس میں ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ آلو بھن جائیں تو اس میں تھوڑا میدہ ملا دیں اور بھونیں۔ چینی شامل کر کے کچھ دیر چھوڑ دیں یہاں تک کہ گھی اوپر آجائے تو بھون لیں کہ خوشبو آنے لگے ۔ میوہ شامل کر دیں اور زعفران کیوڑے میں ملا کر شامل کر دیں۔

More From Potato