Andon Ka Halwa 2 Tips in Urdu - Andon Ka Halwa 2 Totkay - Tip No. 2686

Urdu Totkay Andon Ka Halwa 2 انڈوں کا حلوہ (Tip No. 2686) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Andon Ka Halwa 2 Recipe In Urdu

انڈوں کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2686

اشیاء:
انڈوں کی زردی ایک پیالی
گھی 50ملی لیٹر
چینی 350گرام
بالائی ایک پیالی
بادام کی گری 25گرام
پستہ 40گرام
سبز الائچیاں چار عدد
کیوڑا ایک چمچہ
ترکیب:
انڈوں کی زردی پھینٹ لیں۔ بالائی بھی پھینٹ لیجئے۔ چینی کو انڈوں کی زردی اور بالائی میں ملا کر اتنا پھینٹئے کہ چینی کا دانہ مر جائے اور سب یک جان ہو جائیں۔ اب کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑا ئیے۔ اس میں الائچیاں ڈال کرتل لیجئے۔ پھینٹا ہوا مرکب، کترے ہوئے بادام بھی اس میں ڈال دیجئے آنچ ہلکی رکھیے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ جب شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے۔
پانی خشک ہو جائے۔ بالائی کا دودھ خشک ہو جائے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکا لیے۔ چاندی کے ورق لگائیے۔ اوپر پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔

More From Eggs