Badam Ka Halwa Tips in Urdu - Badam Ka Halwa Totkay - Tip No. 2692

Urdu Totkay Badam Ka Halwa بادام کا حلوہ (Tip No. 2692) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fruit Chat, Fruit And Dried Fruits Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Badam Ka Halwa Recipe In Urdu

بادام کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2692

اشیاء:
بادام ایک کلو
گھی 250ملی لیٹر
چینی 500گرام
سبز الائچی چار عدد
کشمش ایک چمچی
پستہ ایک چمچی
آٹا 250گرام
گلاب کا عرق ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
بادام کی گری بھگو دیجئے۔ چھلکا ملائم ہو جائے تو اتار لیجئے۔ آٹا گوندھ لیجئے۔ باداموں پر یہ گندھا ہوا آٹا لگا دیجئے۔ ان باداموں کو گھی میں بادامی رنگ پر بھون لیجئے ۔ پھر گھی میں سے نکال کر ٹھنڈا کر لیجئے اور آٹا اتار لیجئے۔ پھر ان بھنے ہوئے باداموں کو باریک میدے کی طرح پیس لیجئے۔ آدھ کلو چینی میں 750گرام پانی ڈال کر ایک تار کی چاشنی بنائیے ایک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑائیے۔ اس میں سبز الائچیاں ڈال کر بھون لیجئے پھر باداموں کا میدہ ڈال کر بھونئے اور ساتھ ہی چاشنی ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکائیے۔ شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو نے لگے اور حلوہ گھی چھوڑنے لگے تو گلاب کا عرق ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ گھی اوپر آجائے تو حلوہ طشتری میں نکال لیجئے۔ اس کے اوپر چاندی کے ورق لگائیے۔ اوپر باریک کٹا ہوا پستہ چھڑک دیجئے۔

More From Fruit Chat, Fruit And Dried Fruits Dishes