Moong Ki Daal Ka Halwa 2 Tips in Urdu - Moong Ki Daal Ka Halwa 2 Totkay - Tip No. 2744

Urdu Totkay Moong Ki Daal Ka Halwa 2 مونگ کی دال کا حلوہ (Tip No. 2744) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Moong Dal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Moong Ki Daal Ka Halwa 2 Recipe In Urdu

مونگ کی دال کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2744

اشیاء:
مونگ کی دال دھلی ہوئی 500گرام
چینی 250گرام
گھی 350ملی لیٹر
پستہ 20گرام
بادام 50گرام
زعفران (پسی ہوئی) ذراسی
کیوڑا ایک بڑا چمچ
سبز الائچی 10عدد
لونگ دو عدد
ناریل 25گرام
ترکیب:
دال کو دودھ میں ابال لیجئے۔ گل جائے تو نکال کر باریک پیس لیجئے پھر دودھ میں واپس ڈال کر پکائیے۔ بالائی پھینٹ لیجئے۔ اس میں زعفران پسی ہوئی حل کر دیجئے۔ ساتھ ہی چینی ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ دھیمی آنچ پر پکائیے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے۔ بالائی جذب ہو جائے۔ دودھ خشک ہو جائے اور شیرہ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے دیگچی میں گھی اچھی طرح گرم کریں۔ سبز الائچی کے دانے لونگیں اور ناریل پیس کر ڈال دیجئے۔ بادام اور پستہ بھی ڈال دیجئے۔ بادامی رنگ کی ہو جائیں تو دودھ میں پکی ہوئی دال بھی ڈال دیجئے۔ آنچ ہلکی رکھئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ شیرہ خشک ہوجائے ، سب کچھ جذب ہو کر خشک ہوجائے اور حلوہ گاڑھا ہو جائے، گھی چھوڑ دے اور خوشبو آنے لگے تو کیوڑا ڈال کر دم پر رکھ چھوڑ ئیے۔ چند منٹ بعد اتار لیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ اوپر بادام اور پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔

More From Moong Dal