Khajoor Aur Chanay Ki Daal Ka Halwa Tips in Urdu - Khajoor Aur Chanay Ki Daal Ka Halwa Totkay - Tip No. 2725

Urdu Totkay Khajoor Aur Chanay Ki Daal Ka Halwa کھجور اور چنے کی دال کا حلوہ (Tip No. 2725) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chana Daal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khajoor Aur Chanay Ki Daal Ka Halwa Recipe In Urdu

کھجور اور چنے کی دال کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2725

اشیاء:
تازہ کھجور کلو
دودھ دو لیٹر
بالائی 250گرام
چینی 750گرام
چنے کی دال 250گرام
گھی ملی لیٹر
کیوڑا دو چمچے
پستہ ایک چمچی
بادام کی گری 50گرام
سبز الائچی 8عدد
لونگ دو عدد
ترکیب:
چنے کی دال کو چن کر دھو لیجئے اور پانی میں دو گھنٹے کے لئے بھگو دیجئے۔ پھر اس کو دودھ میں ابال لیجئے۔ دانہ گل جائے تو اتار لیجئے اور دودھ میں سے نکال کر باریک پیس لیجئے۔ کھجوروں کو دھو لیجئے اور گٹھلی نکال دیجئے اور کھجوروں کو ہاتھوں سے یا چمچے سے کچل کر پسی ہوئی دال میں ملا لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں گھی کڑ کڑائیے۔ سبز الائچی کے دانے اور لونگیں پیس کر بھون لیجئے۔ پھر کھجور میں چنے کی دال (ملی ہوئی)ڈال کر بھونئے ۔ جس دودھ میں دال ابالی تھی اس میں چینی ڈالیے اور بالائی بھی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ پھر اسے بھنی ہوئی دال اور کھجوروں میں ڈال کر چمچہ چلاتے جائیے۔ آہستہ آہستہ پکنے دیجئے۔ دودھ خشک ہو جائے، حلوہ گھی چھوڑ دے ۔ شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے اور بھننے کی خوشبو آنے لگے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ ایک پلیٹ میں حلوہ نکالیے، اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ اوپر بادام اور پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔

More From Chana Daal