Halwa Khushk Tips in Urdu - Halwa Khushk Totkay

حلوہ خشک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Halwa Khushk Recipe In Urdu

اشیاء:
سوجی 750گرام
دودھ 1لیٹر
چینی 750گرام
بادام کی گری 30گرام
پستہ 15گرام
الائچی سبز 10دانے
گھی لیٹر
ترکیب:
ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور اس میں سبز الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیجئے۔ گھی کڑ کڑا جائے اور خوشبو آنے لگے تو سوجی چھان کر ڈال دیجئے اور ہلکی آگ پر بھونئے۔ جب سوجی سرخ ہو کر خوشبو چھوڑنے لگے تو دودھ ڈال کر کفیگر سے اچھی طرح ملا دیجئے۔ ایک ابال آجانے تو چینی ڈال دیجئے اور کفیگر سے ہلاتے رہیے۔ جب دودھ خشک ہو جائے اور حلوہ گاڑھا ہو جائے تو بادام اور پستہ باریک کاٹ کر ڈال دیجئے۔ ایک پرات یا تھال میں تھوڑا سا گھی مل دیجئے اور سارا حلوہ پرات یا تھال میں الٹ کر کفیگر سے یا پرات تھال کو ہلا کر برابر کر دیجئے۔ جب ٹھنڈا ہو کر خوب جم جائے تو چاندی کے ورق لگا کر برفی کی طرح اس کے ٹکڑے کاٹ لیجئے اور شوق سے تناول فرمائیے۔ نہایت لذیذ حلوہ تیار ہے اور کئی دن تک خراب نہیں ہوتا۔

More From Halwa Jaat - مزید