Andon Ka Halwa 4 Tips in Urdu - Andon Ka Halwa 4 Totkay - Tip No. 2688

Urdu Totkay Andon Ka Halwa 4 انڈوں کا حلوہ (Tip No. 2688) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Andon Ka Halwa 4 Recipe In Urdu

انڈوں کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2688

اشیاء:
انڈے چھ عدد
گھی 100ملی لیٹر
دودھ 250ملی لیٹر
بالائی 250گرام
کھویا 100گرام
جائفل پسا ہوا ایک چٹکی
دار چینی ایک ٹکڑا
سبز الائچی چار عدد
پستہ ایک چمچی
کشمش ایک چمچی
ناریل 50گرام
زعفران پسی ہوئی ذراسی
کیوڑا ایک چمچہ
ترکیب:
دودھ کو ایک جوش پر ابال لیجئے۔ اس میں چینی ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ پھر جائفل اور دار چینی ڈال دیجئے۔ کشمش بھی صاف کر کے ڈال دیجئے۔ قوام تیار ہو جائے تو اتار لیجئے انڈوں کو توڑ کر سفیدی کو علیحدہ کر کے اتنا پھینٹئے کہ جھاگ آجائے زردی کو بھی الگ پھینٹ لیجئے۔ بالائی کو الگ پھینٹئے اور پھر انڈوں میں ملا کر پھینٹئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑائیے۔ اس میں سبز الائچیاں ڈال کر تل لیجئے۔ کھویا چور چور کر کے ڈال کر بھون لیجئے۔ پھر انڈے اور بالائی ڈال دیجئے۔ زعفران پسی ہوئی ڈال دیجئے۔ ناریل اور پستہ بھی ڈال دیجئے اورپھر دودھ میں پکا ہوا چینی کا قوام ڈال دیجئے۔ آنچ ہلکی رکھیے، اور چمچہ چلاتے رہیے اور چینی کا پانی خشک ہو جائے ، دودھ خشک ہو جائے ، شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو زعفران اور کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ ایک پلیٹ میں حلوہ نکالیے ۔ حلوے پر چاندی کے ورق لگائیے۔ ناریل اور پستہ باریک کاٹ کر اوپر چھڑک دیجئے۔

More From Eggs