Dahi Ka Halwa Tips in Urdu - Dahi Ka Halwa Totkay

دہی کا حلوا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Dahi Ka Halwa Recipe In Urdu


اجزاء:
دہی ڈیڑھ کلو
سوجی 125گرام سے 250گرام
چینی سات سو پچھتر گرام
پستہ ۴۰ گرام
بادام ساٹھ گرام
کسٹرڈپاؤڈر دوچمچے
ولایتی مٹھائیو ں میں کسٹرڈ عام استعمال ہوتا ہے ۔
گھی دوسو پچاس گرام
ناریل تیس گرام
اخروٹ تیس گرام
سبز الائچی چار عدد
لونگ دو عدد
کیوڑہ حسب ضرورت
ترکیب:
دہی کو کپڑ ے میں باندھ کر لٹکا دیجئے پانی نکالنے کے لئے یہ ضروری ہے ۔جب پانی نکل جائے تو سوجی اچھی طرح سے ملا دیجئے دیک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑکڑائیے
سبز الائچی اور لونگیں ڈال کر بھون لیجئے ۔ اور اس میں سوجی ملا ہوا دہی ڈال کر بھون لیجئے خوشبو آنے لگے اور بادامی رنگ کا ہو جائے تو چینی ڈال دیجئے ۔ چمچہ چلاتے رہیے
جب شیرہ گا ڑھا ہونے لگے ۔ تو بادام ، پستہ ، ناریل اور اخروٹ بھی ڈال دیجئے چمچہ چلاتے رہیے پانی خشک ہو جائے شیرہ گاڑھا ہو کر حلوے میں جذب ہوائے حلوا گھی چھوڑدے
تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور چند نٹ کے لئے ڈھکا رہنے دیجئے ۔طشتری میں حلوہ نکال گلائیے بادام پستہ عرقوں کے اوپر سجا دیں۔

More From Halwa Jaat - مزید