Murabba Harar Tips in Urdu - Murabba Harar Totkay - Tip No. 1281

Urdu Totkay Murabba Harar مربہ ہرڑ (Tip No. 1281) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murabba Harar Recipe In Urdu

مربہ ہرڑ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1281

اشیاء:
ہرڑیں ایک کلو گرام
چینی ڈیڑھ کلو گرام
روخ کیوڑہ ایک چھٹانک
سبز الائچی دس عدد
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
ہر ڑیں صاف کر کے انھیں پانی میں بھگو دیا جائے اور اسی طرح سے دو تین دن تک پڑا رہنے دیں۔ اس طریقے سے یہ نرم ہو جائیں گی۔ جب یہ اچھی طرح سے نرم ہو جائیں تو اس کے بعد ایک دیگچی میں ہر ڑیں اور نیا پانی ڈال کر چولہے پرچڑھا دیں۔ ایک دو جوش آجائیں تو نیچے اتار لیں کانٹے کی مدد سے اچھی طرح سے گود لیں۔ ایک فرائی پین میں تھوڑا سا گھی ڈال کر گرم کر لیں اور اس میں تھوڑی دیر ہرڑیں بھون کر نکال لیں اور کسی صاف کپڑے میں رکھتے جائیں تاکہ چکنا ہٹ کپڑے میں جذب ہو جائے اور ہر ڑیں خشک ہو جائیں۔ اس کے بعد چاشنی تیار کر لیں اور جب چاشنی تیار ہو جائے تو ہرڑیں ڈال دیں اور چند منٹ کے بعد روح کیوڑہ اور سبز الائچی چھیل کر ڈال دیں۔ قوام ٹھیک پک جائے تو نیچے اتار لیا جائے اور ٹھنڈا کر نے کے بعد مرتبان میں بھر لیا جائے۔ رات کو سو تے وقت دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ نہایت عمدہ اور صحت بخش مربہ ہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba