Har Ka Murabba Tips in Urdu - Har Ka Murabba Totkay - Tip No. 582

Urdu Totkay Har Ka Murabba ہریڑ کا مربہ (Tip No. 582) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Har Ka Murabba Recipe In Urdu

ہریڑ کا مربہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 582


اشیاء:۔
ہڑ ایک کلو گرام
چینی ڈیڑھ کلو گرام
الائچی سبز دس عدد
روح کیوڑہ ایک چھٹانک
ترکیب:۔
ہر صاف کر کے دو تین دن پانی میں بھگو کر نرم کر لیں۔ پھر تازہ پانی می ڈال کر آنچ پر رکھیں۔ ایک دو جوش آجائیں تو کانٹے سے گود لیں۔ کڑاہی میں تھوڑا سا گھی ڈال کر اس میں ہڑیں تھوڑی دیر بھونیں اور نکال کر کپڑے پر رکھتے جائیں تاکہ چکناہٹ کپڑے میں جذب ہو جائے اور ہڑیں خشک ہو جائیں۔ چاشنی تیار کر کے اس میں ہڑیں ڈال دیں۔ چند منٹ بعد پیس کر الائچی اور روح کیوڑہ بھی ڈال دیں۔ قوام پکاتے رہیں۔ قوام تیار ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور مرتبان میں بھر لیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba