Hari Mirch Khopra Tips in Urdu - Hari Mirch Khopra Totkay - Tip No. 2163

Urdu Totkay Hari Mirch Khopra ہری مرچ کھوپرا (Tip No. 2163) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fruit Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hari Mirch Khopra Recipe In Urdu

ہری مرچ کھوپرا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2163

اشیاء:
ہری مرچ بڑی آٹھ عدد
پسا کھوپرا دو چمچ
تل تین چمچ
تیل تین چمچ
کلونجی آدھ چمچ
کالی رائی دانہ ایک چمچ
پیاز درمیانہ دو عدد
پسا زیرہ ایک چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر آدھ چمچ
نمک حسب ذائقہ
لیموں کا رس تین چمچ
ہری مرچ چار عدد
ترکیب:
ناریل اور تلوں کو خوب باریک پیس لیں، ہری مرچوں کے بیج نکال دیں اور ڈنڈی علیحدہ کر دیں ان کو لمبائی میں کاٹ لیں تیل کو کھلے منہ کی پتیلی میں گرم کر لیں جب خوب گرم ہو جائے تو ہری مرچ ڈال کر تل لیں ۔ جب ہلکی سنہری ہونے لگیں تو تیل سے نکال لیں۔ اسی تیل میں رائی دانہ ڈال دیں اور کلونجی بھی ساتھ ڈال دیں جب رائی چٹخنے لگے تو باریک کٹی پیاز شامل کر لیں اور چمچ چلاتے رہیں جب تک کہ پیاز کتھئی ہو جائے ۔ تب اس میں ناریل ، تل ، پسا زیرہ ، نمک ، مرچ اور باریک گول کٹی ہوئی ہری مرچ ڈال دیں تھوڑی دیر پکنے دیں جب یہ چیزیں ذرا گہرا رنگ اختیار کر لیں تو اس میں ایک پیالی پانی ڈال دیں سب چیزوں کو ملا لیں ابلنے کے قریب ہوں تو آنچ ہلکی کر کے تقریباََ دم کی آنچ پر دس منٹ تک رہنے دیں۔ اس کے بعد کھانے کے لئے تیار ہے۔

More From Fruit Dishes