Chicken Noodles Soup Tips in Urdu - Chicken Noodles Soup Totkay - Tip No. 2300

Urdu Totkay Chicken Noodles Soup چکن نوڈلز سوپ (Tip No. 2300) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bachon Ke Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Noodles Soup Recipe In Urdu

چکن نوڈلز سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2300

اجزاء:
چکن سٹاک آدھا کلو
چکن کے ٹکڑے (ہڈی کے بغیر) چار عدد
نوڈلز ایک پیالی
مٹر ایک پیالی
دھنیاکی پتیاں حسب ضرورت
گاجریں (لمبائی میں کٹی ہوئی) تین عدد
سبز پیاز(باریک کٹے ہوئے) تین عدد
سبز دھنیا(پسا ہوا) تین کھانے کے چمچ
ادرک(پسا ہوا) ڈیڑھ کھانے کا چمچ
مرچ اور لہسن کی پیسٹ دو چائے کا چمچ
ترکیب:
چکن سٹاک ، چکن اور چار پیالی ، پانی سوس پین میں ڈالیں اور تیز آنچ پر ابال لیں۔ پھر آنچ ہلکی کر کے دس منٹ پکائیں۔ چکن نکال کر اس کے ریشے کر لیں اور دوبارہ پین میں ڈالیں۔ نوڈلز، مٹر، گاجریں، سبز پیاز، پسا ہوا دھنیا، ادرک اور چلی پیسٹ ڈال کر اس وقت تک پکائیں۔ جب تک نوڈلز اور سبزیاں گل جائیں۔ پیالے میں سوپ نکال کر دھنیا کی پتیوں سے آراستہ کر یں۔

More From Bachon Ke Soup