Chicken Tikkay Tips in Urdu - Chicken Tikkay Totkay - Tip No. 960

Urdu Totkay Chicken Tikkay چکن تکے (Tip No. 960) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Tikkay Recipe In Urdu

چکن تکے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 960

اشیاء:
مرغی 450گرام ایک انچ کے ٹکڑوں میں
ادرک 1چائے کا چمچ باریک پسی ہوئی
لہسن 1پوتھی کٹی ہوئی
سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر پون چائے کا چمچ
نمک 1چائے کا چمچ
دہی 1کپ تقریباََ
لیموں کا رس 4کھانے کے چمچ
سبزدھنیا 1سبز دھنیا
سورج مکھی کا تیل 1کھانے کاچمچ
سجانے کیلئے:
پیاز 1عدد چھلوں میں کٹا ہوا
لیموں 1عدد 4ٹکڑے کیا ہوا
سلاد کے پتے حسب ضرورت
سبز دھنیا تازہ حسب ضرورت
ترکیب:
1۔بڑے پیالے میں مرغی کے ٹکڑے ،ادرک، لہسن، مرچ، پاؤڈر، ہلدی، نمک، دہی، لیموں کا رس اور دھنیے کے پتوں کو اچھی طرح مکس کر کے دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
2۔ایلومنیم شیٹ کو بیکنگ ٹرے میں پھیلائیں اور مرغی کے ٹکڑے ایلومنیم شیٹ پر ڈال کر 15سے20منٹ درمیانی آنچ پر اوون میں پکنے دیں۔براؤن ہونے پر نکال لیں۔
3۔سلاد کے پتوں پر چکن تکے ڈالیں اور لیموں دھنیے اور پیاز سے سجا کر پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 131کیلوریز
چکنائی 5.5گرام
جاذب چکنائی 1.47گرام
کولیسٹرول 44.07ملی گرام
فائبر 0

More From Baked Dishs