Sehat Afza Salad Lehsun Ki Sajawat Kay Sath Tips in Urdu - Sehat Afza Salad Lehsun Ki Sajawat Kay Sath Totkay - Tip No. 1362

Urdu Totkay Sehat Afza Salad Lehsun Ki Sajawat Kay Sath صحت افزا سلاد لہسن کی سجاوٹ کے ساتھ (Tip No. 1362) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mixed Salad in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sehat Afza Salad Lehsun Ki Sajawat Kay Sath Recipe In Urdu

صحت افزا سلاد لہسن کی سجاوٹ کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1362

سامان:
انڈے چار عدد
پالک 16سے20عدد پتے
سلاد کے پتے 16سے20عدد
سرخ مرچ ایک عدد میڈیم سائز
ٹماٹر (سرخ) چار عدد میڈیم سائز
انناس چار عدد ٹکڑے
چھوٹی کالی مرچ کے دانے چھ سے آٹھ عدد(گول)
لہسن آٹھ سے دس عدد پوتھیاں
جوکا سرکہ دو ٹیبل سپون
زیتون کا تیل ایک ٹیبل سپون
سرسوں کی پلیٹ ایک ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ پسی ہوئی ٹیبل سپون
براؤن شوگر ایک ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔انڈوں کو دس سے بارہ منٹ تک اُبا لیں ، برتن کو اتار کر انڈوں کو ٹھنڈا ہونے دیں ۔
2۔انڈوں کو رزدی تک آدھا چھیل لیں، صرف اور صرف سفیدی استعمال کر یں۔ انڈے کی زردی کو دو سرے مراحل کے لئے محفوظ کر لیں ۔ اب ابلے ہوئے انڈوں کو زردی کے ساتھ کاٹ لیں۔ا س مرحلے میں صرف دو انڈے استعمال کر یں۔
3۔پالک اور سلادکے پتوں کو اچھی طرح سے دھولیں ، کسی پلاسٹک کی جالی والی پلیٹ میں خشک ہونے کے لئے رکھ دیں۔
4۔سرخ مرچ کو اچھی طرح سے دھو کر خشک ہونے دیں، گرم تیل میں بڑی احتیاط سے سرخ مرچ کو روسٹ کر لیں ،یا کسی اچھی اوون (بھٹی) میں براؤن کر لیں ۔ سرخ مرچ کو براؤن اس حد تک کر یں کہ اس کا اوپر والا حصہ خا کی ہو جائے ۔ اب اس کو باہر نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں، اس کے بعد آدھا (نصف ) حصہ یا ایک انچ کا ٹ کر خشک ہونے دیں ۔
5۔ٹماٹروں کو اچھی طرح سے دھو لیں ، اب اسے درمیان میں سے آدھا کاٹ لیں، دو عدد ٹماٹروں میں سے بیج نکال کر خالی کر لیں اور کافی دیر تک خشک ہو نے دیں ۔اس کے بعد آدھا (نصف ) انچ تک چھیل کر صاف کر لیں ۔ اس کے بعد انناس کے ٹکڑوں کو اندر کی طرف سے آدھے انچ تک چھیل لیں۔
6۔چھوٹی کالی مرچ کے دانے لے کر ان کو درمیان میں سے آدھا کر لیں اور لمبائی برابر رکھیں ۔ اس کے علاوہ ان دانوں کو نمکین پانی میں ابال کر استعمال کر سکتے ہیں۔ دانے گرم استعمال نہ کریں، بلکہ ٹھنڈا ہونے دیں ، اب استعمال کر یں۔
7۔لہسن کی پوتھیوں کو چھیل لیں اور ان کو جوکے، سر کے، زیتون کے تیل ،سرسوں کی پلیٹ، نمک براؤن شوگر اور کالی مرچ پسی ہوئی کے ساتھ ملا دیں ۔
8۔اب چھلے ہوئے انڈوں کی سفیدی کو سرخ مرچ ،کالی مرچ کے دانے ٹماٹروں اور انناس کے ساتھ مکس کر دیں ۔ اب بڑی احتیاط سے سلاد کے پتے پالک کے پتے اس میں استعمال کر یں اور اس سلاد کو خوبصورتی کے ساتھ سجا دیں اور ٹھنڈا کر کے استعمال کر یں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 65
پروٹین 4.8
چکنائی 1.5
کاربوہائیڈریٹس 8
فلائبرز(ریشے) 1

More From Mixed Salad