Hyderabadi Saag Tips in Urdu - Hyderabadi Saag Totkay - Tip No. 2179

Urdu Totkay Hyderabadi Saag حیدر آبادی ساگ (Tip No. 2179) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hyderabadi Saag Recipe In Urdu

حیدر آبادی ساگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2179

اشیاء:
سرسوں کا ساگ ایک کلو کٹا ہوا
پالک ایک پاؤکٹی ہوئی
مکئی کا آٹا تین چمچ
نمک حسب ذائقہ
گھی آدھ کپ
ادرک کٹا ہوا تین چمچ
لہسن کٹا ہوا پانچ عدد
ہری مرچ کتری ہوئی تین عدد
لال مرچ ثابت تین عدد
ترکیب:
مکئی کا آٹا کم از کم تین بار چھان لیں۔ سرسوں کا ساگ اور پالک ابا لیں تاوقتیکہ نرم ہو جائیں۔ پھر انہیں نچوڑ کر گھوٹ لیں۔ سوس پین میں گھوٹا ہوا ساگ اور پالک ڈال کر ایک کپ پانی ڈال دیں اور پکائیں برابر ہلاتے رہیں۔ ڈوئی کی مدد سے ساگ اور پالک کے آمیزے کو اچھی طرح کچلتی رہیں۔ پھر مکئی کا آٹا اور نمک ڈال دیں اور کم ازکم پینتالیس منٹ تک پکائیں ۔ ضرورت پڑنے پر پانی ڈالتی رہیں۔ فرائی پین میں گھی گرم کر یں ادرک ، لہسن اور ہری مرچیں ڈال کر فرائی کر یں ان کی رنگت بدل جائے تو ثابت سرخ مرچ ڈال دیں۔ دو منٹ مزید فرائی کرنے کے بعد انہیں ساگ اور پالک میں ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر یں۔ مزید تیس منٹ تک پکانے کے بعد اتار لیں۔ سرسوں کا ساگ تیار ہے۔

More From Pakistani Sabzi