Ice Cream Fruit Salad Tips in Urdu - Ice Cream Fruit Salad Totkay - Tip No. 997

Urdu Totkay Ice Cream Fruit Salad آئس کریم فروٹ سلاد (Tip No. 997) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fruit Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Ice Cream Fruit Salad Recipe In Urdu

آئس کریم فروٹ سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 997

اشیاء:
سمر فروٹ مکس (سٹر ابری،انگور،رس بھری)8کپ
انڈے (زردی سفیدی الگ الگ) 2عدد
دہی 1کپ
انگور کا سرخ رس پون کپ
جیلائن پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
ترکیب:
1۔آدھے پھل بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں اور چھلنی سے چھانیں تاکہ کوئی سخت چیز باقی نہ رہے۔
2۔پھلوں کے آمیزے میں دہی اور انڈے کی زردی ڈال کر خوب پھینٹیں۔
3۔انگور کے رس کو گرم کریں جب ابلنے لگے تو جیلائن پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح حل کر لیں۔
4۔جیلائن پاؤڈر کے محلول کوآہستہ اآہستہ پھلوں کے بلینڈشدہ آمیزے پر انڈیلیں اور چمچ ہلاتے رہیں پھر کسی پیالے یا سانچے میں ڈال کر فریج میں جمنے کیلئے رکھ دیں۔
5۔انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹیں اور آدھ جمے ہوئے آمیزے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر دیں۔
6۔آمیزے کو دوبارہ سے فریز ر میں رکھیں اور جمنے دیں جب مکمل طور پر جم جائے تو نکالیں اور بقایا بچے ہوئے پھلوں کے ساتھ پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 133کیلوریز
چکنائی 5.69گرام
جاذب چکنائی 2.75گرام
کولیسٹرول 78.02ملی گرام
فائبر 3.6گرام

More From Fruit Dishes