Ice Cream Kalan Tips in Urdu - Ice Cream Kalan Totkay - Tip No. 2406

Urdu Totkay Ice Cream Kalan آئس کریم کلان (Tip No. 2406) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Ice Cream Kalan Recipe In Urdu

آئس کریم کلان کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2406

اشیاء:
ونیلا آئس کریم یا چاکلیٹ آئس کریم ایک کوارٹ
ملبے سرخ گم ڈواپس لمبائی آدھے کٹے ہوئے چار عدد
مکھن یا مارجرین دو ٹیبل سپون
دودھ 1ٹیبل سپون
آئس کریم کونز 8عدد
کشمش 8دانے
ٹوسٹڈ کوکونٹ 3/1کپ
کوکو پاؤڈر ایک ٹیبل سپون
شفٹڈ پاؤڈر شوگر ایک کپ
ملٹی کلر کینڈی دو ٹیبل سپون
چاکلیٹ چپ کو کیز، اوٹ میل کوکیز یا شوگر کو کیز (تین انچ) 8عدد
ترکیب:
12*2/1 ۔15کی بیکنگ شیٹ ٹھنڈی ہونے کے لئے فریزر میں رکھیں۔ تقریباًدس منٹ، ایک بڑا آئس کریم سکوب استعمال کر یں۔ کلان ہیڈوں کے طور پر استعمال کرنے کے لئے آٹھ بڑے آئس کریمی گولے بنائیں۔ ان چلڈ بیکنگ شیٹ پر لگا دیں۔ کشمش کے ہر دانے کے دوحصے کر لیں۔ ان آئس کریمی گولوں میں آنکھوں کے طور پر استعمال کر یں۔ ایک چھوٹا سا ٹکڑا خم کھایا ہوا گم ڈراپ کا آنکھوں کے نیچے منہ کی علامت کے طور پر لگائیں۔ ہر آئس کریمی گولے پر ٹوسٹڈ کوکونٹ بالوں کے طور پر لگا دیں۔ جلدی سے آئس کریمی گولوں کی بیکنگ شیٹ فریزر میں لگا دیں۔ تین گھنٹے فریز کر یں تاکہ پختہ ہو جائیں۔ ایک چھوٹے پیالے میں مکھن، کوکو پاؤڈر، دودھ اور پسی ہوئی چینی(پاؤڈر شوگر)پھینٹیں کہ نرم ہو جائے اس فروسٹنگ کی تہہ ہر آئس کریم کون کے باہر لگا دیں، کیک ڈیکور اس پر چھڑکیں۔ اتنا فریز کریں کہ فروسٹنگ سیٹ ہو جائے۔ پیش کرتے وقت آٹھ پلیٹیں سیدھی سطح جگہ رکھیں۔ ہر پلیٹ کے درمیان میں ایک کُکی رکھ دیں اور کُکی کے اوپر آئس کریمی گولے کا کلانی سر لگا ئیں اور اس پر ہر کون اُلٹی رکھیں۔ یعنی اوپر کی سائیڈ نیچے فوراً ہی پیش کر دیں۔

More From Yummy Sweet Dish