Indian Murgh Biryani Tips in Urdu - Indian Murgh Biryani Totkay - Tip No. 1544

Urdu Totkay Indian Murgh Biryani انڈین مرغ بریانی (Tip No. 1544) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Indian Murgh Biryani Recipe In Urdu

انڈین مرغ بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1544

اشیاء:
چاول 250گرام
ادرک ،لہسن ڈیڑھ کپ
لال مرچ ایک ٹیبل سپون
دہی ڈیڑھ کپ
ہری مرچیں تین عدد
مکھن 60گرام
پودینہ دھنیہ پاؤکپ
دودھ پاؤ کپ
پیاز دو کپ
ہلدی پاؤڈر ایک ٹیبل سپون
ٹماٹر دو عدد
چکن آدھا کلو
دھنیہ پاؤڈر دوٹیبل سپون
گھی آدھا کپ
ادرک باریک کٹی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ ثابت تھوڑا سا
کیوڑہ تین قطرے
گرم مصالحہ پسا ہوا ٹیبل سپون
ترکیب:
دہی میں نمک ،لال مرچ، گرم مصالحہ (پسا ہوا) ادرک لہسن کا پیسٹ ملا کر مرغی پر اچھی طرح سے لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ چاولوں کو دھو کر بھگو لیں اور کسی کھلی پتیلی میں پانی ڈال کر اس میں نمک، چھوٹی الائچی ،دار چینی اور لونگ ڈال کر چاول کو ایک کنی گلا لیں ۔ اب دوسری پتیلی میں گھی الائچی اور پیاز ڈال کر فرائی کر لیں ، یہاں تک کہ کافی پانی خشک ہو جائے پھر ٹماٹروں کے چھلکے اتار کر ان کا پیسٹ بنا لیں اور اس میں شامل کر دیں اور نمک بھی ملا دیں اب پھر اچھی طرح سے بھونیں اور تھوڑا ساپانی ڈال کر ڈھک دیں۔ تاکہ مرغی گل جائے تو پسا ہوا گرم مصالحہ اور ہرا دھنیہ چھڑک دیں اور چولہا بند کر دیں اب اسی طرح ایک تہہ لگا ئیں پھر چاولوں کی اس کے بعد دودھ میں بھیگے کیوڑہ کی پھر کدوکش کیا ہوا مکھن ڈال دیں اب تھوڑ ا سا دھنیہ اور گرم مصالحہ پسا ہوا چھڑک دیں اب اسی طرح ایک تہہ اور ان سب چیزوں کی باری باری لگا ئیں اور آخر میں چاولوں کی تہہ لگا کر تھوڑا سازردہ دودھ میں گھول کر بریانی سے مہمانوں کی تواضع کر یں۔

More From Biryani Aur Pulao