Firni Sadah Tips in Urdu - Firni Sadah Totkay - Tip No. 2740

Urdu Totkay Firni Sadah فیرنی سادہ (Tip No. 2740) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Firni Sadah Recipe In Urdu

فیرنی سادہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2740

اشیاء:
دودھ ایک لیٹر
چاول 50گرام
چینی 250گرام
بادام کی گری 12عدد
پستہ چھ دانے
کیوڑا کھانے والے دو چمچے
چاندی کے ورق حسب پسند
ترکیب:
چاول چن کر اور دھو کر ایک گھنٹہ کے لئے بھگو دیجئے۔ ایک گھنٹہ بعد ان کو نچوڑ کر سل پر باریک پیس لیجئے۔ ایک دیگچی میں دودھ اور پسے ہوئے چاول ڈال کر چمچے سے اچھی طرح ملا لیجئے۔ اور دیگچی کو چولہے پر چڑھا کر ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ برابر چلاتے رہیے ورنہ فیرنی نیچے لگ جائے گی یا اس کی گلٹیاں بن جائیں گی۔ فیرنی گاڑھی ہوجائے تو چینی ڈال دیجئے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے تو بادام کی گریاں اور کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور حسب پسند برتنوں میں ڈال لیجئے۔ ٹھنڈی ہو جانے پر اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے اور پستہ لذیذ فیرنی تیار ہے۔

More From Yummy Sweet Dish