Irani Bharta Tips in Urdu - Irani Bharta Totkay - Tip No. 3470

Urdu Totkay Irani Bharta ایرانی بھرتہ (Tip No. 3470) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Irani Bharta Recipe In Urdu

ایرانی بھرتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3470

اشیاء:
بینگن آدھا کلو
گھی آدھا پاؤ
ادرک ایک گرہ
کشمش بیس دانے
سبز مرچ چھ عدد
نمک حسب ذائقہ
پیاز کے لچھے آدھا پاؤ
دہی آدھا پاؤ
انڈے دو عدد
ترکیب:
پہلے بینگن ابال لیں اور پھر ان کا گودا نکال کر پیس لیں۔ نمک شامل کر دیجئے۔ پھر گھی میں پیاز کے لچھے سرخ کر کے آدھے نکال لیں اور باقی لچھوں میں بینگن کا ابلا ہوا گودا ڈال کر بھونیں۔ ا س کے بعد ادرک کو پیس کر اس کا عرق نکال کر ڈالئے۔ دہی کو کپڑے میں چھان کر ڈالئے۔ کشمش بھی ڈال دیں۔ دو انڈے ابال کر اور چھیل کر ڈال دیں اور جو پیاز سرخ کر کے ڈالی تھی، اس میں ملاکر مسل ڈالیں ۔ پھر اسے بھی بھرتے میں ملا دیں۔ اگر مرچ زیادہ پسند ہو تو سبز مرچ کا ٹ کر ڈال دیں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu