Irani Biryani Tips in Urdu - Irani Biryani Totkay - Tip No. 3919

Urdu Totkay Irani Biryani ایرانی بریانی (Tip No. 3919) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Iran Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Irani Biryani Recipe In Urdu

ایرانی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3919

پیاز کو باریک کاٹ کر تھوڑے سے گھی میں تل لیں
تلنے کے بعد پیاز کو ایک طرف رکھ دیں اور اسی گھی میں آلوؤں کے لمبے لمبے ٹکڑے کر کے تل لیں
اب سبز مرچ، ادرک، لہسن اور نمک، اور مرچ کو پیس لیں اور سیاہ زیرہ، کالی مرچ، دار چینی، زعفران، چھوٹی الائچی کو الگ الگ تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں
اب گھی کے تین حصے دیگچی میں ڈال دیں اور ساتھ ہی گوشت بمعہ پسے ہوئے مصالحے اور دہی، لیموں کا رس ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں
جب گوشت گل جائے تو اس میں پیاز اور آلوؤں کے ٹکڑوں کو ڈال دیں اور ساتھ ہی بھگو یا ہوا مصالحہ بھی بمعہ پانی اور دوکنی ابالے ہوئے چاول ڈال دیں
چاولوں کے اوپر بچا ہوا گھی گرم کر کے ڈال دیں
دم دینے سے پہلے زعفران کو چاولوں کے اوپر چھڑک دیں اور دیگچی کا ڈھکنا اچھی طرح بند کر دیں
تاکہ کہیں سے بھاپ نہ نکل جائے اور دیگچی کے اوپر اور نیچے ہلکی آنچ یا پھرکوئلے رکھ دیں اور کم ازکم بیس منٹ کے دم پر رکھیں
دم کے بعد بریانی تیار ہے
یہ بریانی آٹھ سے دس افراد کے لئے کافی ہے

More From Iran Food