Irani Korma Tips in Urdu - Irani Korma Totkay

ایرانی قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Irani Korma Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت کلو
ثابت لال مرچیں 3عدد(کوٹ لیں)
سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
لونگ تین عدد
پیاز(سلائس کاٹ لیں) ایک عدد
ادرک(چوپ کر لیں) ایک انچ کا ٹکڑا
لہسن کے جوے دو عدد(چوپ کر لیں)
کشمش دو کھانے کے چمچے
بادام دو کھانے کے چمچے
پستہ دو کھانے کے چمچے
لیموں(رس نکال لیں) دو عدد
نمک حسب ذائقہ
شکر ایک کھانے کا چمچہ
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت کو دھو کر خشک کر لیں اور اس میں لیموں کا رس ڈال دیں اور نمک لگا کر دو گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ ایک پتیلی میں 4کھانے کے چمچے گھی گرم کر یں اس میں پیاز، دار چینی، لونگ اور لال مرچیں ڈال کر چمچہ چلائیں۔ پیاز کی رنگت سنہری ہو جائے تو اس میں گوشت، ادرک اور لہسن ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں اس کے بعد اس میں شکر اور اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے۔ ڈھکن اچھی طرح سے بند کر کے دھیمی آنچ پر پکائیں، گوشت گلنے سے تھوڑی دیر پہلے اس میں کشمش، بادام اور پستہ ڈال کر پکائیں۔ جب گوشت گل جائے تو اتار لیں۔ سلاد اور چاولوں کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔

More From Worldwide Food - مزید