Irani Tikkay Tips in Urdu - Irani Tikkay Totkay - Tip No. 1714

Urdu Totkay Irani Tikkay ایرانی تکے (Tip No. 1714) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Worldwide Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Irani Tikkay Recipe In Urdu

ایرانی تکے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1714

اشیاء:
گوشت ایک سیر
گرم مصالحہ تین چٹکی
نوشادر چھ ماشہ
ثابت لال مرچیں اکیس عدد
سوکھی کچری دو عدد
سوکھا دھنیا نو ماشہ
پیاز آدھا پاؤ
خشک انجیر آدھا پاؤ
دہی ایک پاؤ
گھی ایک چھٹانک
ترکیب:
پیاز کو زیادہ سے زیادہ باریک کتر یں پھر لال مرچوں کو ہمام دستہ یا کونڈے میں موٹا موٹا کوٹ لیں۔ دھنیا باریک پیس لیں۔ سوکھی کچریوں کو سل پر کچل لیں۔ نوشادر کو سل پر پیس کر خوب باریک کر لیں یا اسے آگ پر رکھ کر پھیلا کر پیس کر اس کا سفوف بنا لیں انجیروں کو سل پر بٹے کی ضربوں سے کچل کر پھیلا لیں۔ پھر ان سب کو ملا کر پیس لیں۔ گوشت کے کسی پارچوں کو دہی کے نمکین پانی سے خوب اچھی طرح دھو ڈالیں اور کسی موٹے کپڑے پر پھیلا کر کسی سایہ دار جگہ میں خشک کر یں۔

More From Worldwide Food