Italian Meat Balls Tips in Urdu - Italian Meat Balls Totkay - Tip No. 1854

Urdu Totkay Italian Meat Balls اٹالین میٹ بالز (Tip No. 1854) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Italian Meat Balls Recipe In Urdu

اٹالین میٹ بالز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1854

اشیاء:
قیمہ آدھا کلو
پیاز ایک عدد(باریک چوپ کر لیں)
نمک ،سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ووسٹر شائر سوس ایک کھانے کا چمچہ
کھیرا 350گرام(سلائس کاٹ لیں)
لال شملہ مرچ ایک عدد(بغیر بیج کیوبز کاٹ لیں)
مشروم 115گرام (سلائس کاٹ لیں)
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچے
ٹماٹر 400گرام
اریگا نوپاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
کارن فلور دو چاے کا چمچے
ترکیب:
قیمہ میں پیاز، نمک ،سیاہ مرچ پاؤڈر اور ووسٹر شائر سوس شامل کر کے درمیانے سائز کے بالز بنا لیں۔ نان اسٹک سوس پین میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کر کے اس میں تیار کئے ہوئے میٹ بالز کو گولڈن براؤن ہو جانے تک فرائی کر یں میٹ بالز کو سوس پین سے نکال کر اسی پین میں مشروم ڈال کر دو منٹ تک فرائی کریں۔ میٹ بالز کو دوبارہ سوس پین میں ڈالیں اس کے بعد اس میں کھیرا ،شملہ مرچ، ٹماٹر ،اریگا نو پاؤڈر ڈال کر چمچہ چلائیں ۔ ایک مرتبہ ابال آجانے کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر 15منٹ تک پکا ئیں۔ کارن فلور میں ایک کھانے کا چمچہ پانی شامل کر کے پیسٹ تیار کر لیں اور اس پیسٹ کو سوس پین میں ڈال کر چمچہ چلائیں ۔ گریوی کے گاڑھا ہونے تک ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکا ئیں۔ مزیدار اٹالین میٹ بالز تیار ہیں۔ سرونگ ڈش میں نکال لیں اور گارلک بریڈ کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Gosht Aur Beef