Jalebion Ka Halwa Tips in Urdu - Jalebion Ka Halwa Totkay - Tip No. 2698

Urdu Totkay Jalebion Ka Halwa جلیبیوں کا حلوہ (Tip No. 2698) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Jalebion Ka Halwa Recipe In Urdu

جلیبیوں کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2698

اشیاء:
جلیبیاں ایک کلو
ناریل 500گرام
دودھ ایک لیٹر
بالائی 250گرام
چینی 350گرام یا حسب ذائقہ
گھی 350ملی لیٹر
بادام کی گری 50گرام
پستہ 25گرام
سبز الائچی 10عدد
چھوہارے دو عدد
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
ناریل کو دھو کر اوپر سے کھرچ کر باریک پیس لیجئے۔ دودھ کو ایک جوش پر ابال لیجئے۔ چولہے سے پتیلے کو اتار کر ذرا ٹھنڈا ہونے پر اس میں جلیبیاں توڑ کر ڈال دیجئے۔ جب وہ بھیگ جائیں اور دودھ ان میں خوب رچ جائے تو چمچے سے گھوٹ لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں گھی اچھی طرح گرم کیجئے اور میں سبز الائچیاں بھون لیجئے۔ خوشبو آنے لگے تو پسا ہوا ناریل ڈال کر بھون لیجئے۔ جب وہ بادامی رنگ کا ہو جائے تو دودھ، جلیبیاں اور بالائی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ چینی میں لٹر پانی ڈال کر چاشنی تیار کیجئے۔ ایک تار کی ہو جائے تو پکتی ہوئی جلیبیوں میں ڈال دیجئے۔ بادام باریک کتر کر ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے اور ہلکی آنچ پرپکنے دیجئے۔ جب سب کچھ یک جان ہو جائے تو، دودھ خشک ہو جائے ، چاشنی جذبہ ہو جائے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ کے لئے ڈھکا رہنے دیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ پستہ باریک کر کے اوپر سجا کر رکھ دیجئے۔ دودھ میں چھوہارے ابال لیجئے۔ گل جائیں تو گٹھلی نکال لیجئے اور باریک کتر کر حلوے پر سجا دیجئے۔

More From Halwa Jaat