Jalebi Ki Pudding Tips in Urdu - Jalebi Ki Pudding Totkay - Tip No. 2814

Urdu Totkay Jalebi Ki Pudding جلیبی کی پڈنگ (Tip No. 2814) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Jalebi Ki Pudding Recipe In Urdu

جلیبی کی پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2814

اشیاء:
دودھ لیٹر
انڈے چار عدد
جلیبی 250گرام
کیوڑہ کھانے والا ایک چمچہ
ترکیب:
ایک کھلے منہ کے برتن میں انڈوں کو اتنا پھینٹئے کہ جھاگ بن جائے جب انڈے جھاگ کی طرح ہو جائے تو ان میں چینی ڈال کر پھینٹئے۔دودھ کو دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب ذرا گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے اور ٹھنڈا ہونے پر دودھ کو انڈوں میں ڈال کر خوب پھینٹئے۔ جلیبی کو کچل کر باریک کر لیجئے اور انڈوں والے دودھ میں اچھی طرح ملا دیجئے۔ جب سب چیزیں خوب اچھی طرح مل جائیں تو پندرہ بیس منٹ کے لئے اسی طرح پڑا رہنے دیجئے۔ پندرہ بیس منٹ بعد انہیں پڈنگ کی ڈش یا سانچے میں ڈال دیجئے۔اب ایک کھلے منہ کی دیگچی لیں اس میں پانی ڈالیے اور پڈنگ والی ڈش یا سانچہ اس میں اس طرح رکھیے کہ نصف پانی کے اندر نصف پانی سے باہر ہو۔ پانی والی دیگچی کا ڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ دیگچی کے ڈھکنے پر بھی کچھ کوئلے رکھ دیجئے۔دس منٹ بعد ڈھکنا کھول کر دیکھ لیجئے۔ اگر پڈنگ جم گئی ہو تو اتار لیجئے۔ اگر نہ جمی ہو تو ڈھکنا دو بارہ بند کر کے پکنے دیجئے۔ جب جم جائے تو اتار لیجئے اور ٹھنڈی ہونے پر شوق فرمائیے۔

More From Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding