Jangli Karahi Tips in Urdu - Jangli Karahi Totkay

جنگلی کڑاہی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Jangli Karahi Recipe In Urdu

اشیاء:
بیٹر (ابلے ہوئے) چار عدد
ہرن کا گوشت(اگر دستیا ب ہو) ایک پاؤ(ابلا ہوا)
کُٹی ہوئی کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچ
پیاز(درمیانی کاٹ کر ابال لیں) تین عدد
گرم مصالحہ (پساہوا ) ڈیڑھ ٹی سپون
گھی آدھی پیالی
لہسن کا پانی ایک پیالی
ہری مرچ چار عدد
چکن (ابلی ہوئی) ایک پاؤ
بکرے کا گوشت(ابلا ہوا) ایک پاؤ
لہسن ادرک کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ٹماٹر (ابلے ہوئے) چار عدد
نمک ایک ٹی اسپون
دہی ایک پیالی
ادرک(باریک کٹی ہوئی) ایک درمیانہ ٹکڑا
ہرا دھنیا آدھا کپ
ترکیب:
1۔دیگچی یا کڑاہی میں گھی ڈالیں، اس میں پیاز ، لہسن ، ادرک اور ابلے ہوئے ٹماٹر کا پیسٹ ڈالیں اور بھونیں۔
2۔چکن ، مٹن ، ہرن اور بیٹر کا گوشت شامل کر کے خوب بھونیں اور ساتھ ہی دہی بھی ملا دیں۔
3۔گرم مصالحہ اور کالی مرچ اس وقت شامل کر یں جب مصالحہ خوب بھن جائے اور گھی چھوڑ دے۔
4۔اب باریک کٹی ہوئی ادرک ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر چولہا بند کر دیں۔ مزیدار جنگلی کڑاہی تیار ہے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید