Gyoza (Chotay Samosay) Tips in Urdu - Gyoza (Chotay Samosay) Totkay - Tip No. 3575

Urdu Totkay Gyoza (Chotay Samosay) جاپانی گیوزا (Tip No. 3575) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Worldwide Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gyoza (Chotay Samosay) Recipe In Urdu

جاپانی گیوزا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3575

میدہ میں پانی ڈال کر گوندھ لیں اور اس کو ایک گیلے کپڑے سے ڈھک کر 15منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔ اس کے چھوٹے پیڑے بنالیں
ایک پیالے میں تمام مکس سبزیاں، لہسن، ادرک، تیل، سویا سوس، یخنی، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر 1گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد اس کا پانی نتھار لیں
میدے کے پیڑوں کو بیل کر اس فلنگ کی تھوڑی مقدار اس میں رکھ کر اس کو سموسے کی طرح بنالیں
ایک بڑے سوس پین میں پانی ڈال کر ابال لیں اور اس بلتے پانی میں یہ سموسے ڈال کر ڈھک دیں
2-3 منٹ کے لئے پکائیں
اس کے بعد انہیں پانی سے نکال کر ایک طرف رکھ دیں
اب ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کر یں اور ان سموسوں کو اس تیل میں ڈال کر سنہرا ہونے تک تل لیں
سوس تیار کرنے کے لئے ایک پیالے میں سویا سوس، سرکہ، پانی، تل کا تیل اور Shichimi(جاپانی 7اسپائس پاؤڈر) ڈال کر ایک ساتھ مکس کر لیں اور سموسوں کے ساتھ سرو کر یں

More From Worldwide Food