Jelly Amrood One Tips in Urdu - Jelly Amrood One Totkay

جیلی امرود کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Jelly Amrood One Recipe In Urdu

اشیاء:
امرود ایک کلو گرام
ٹاٹری ایک چٹکی (پسی ہوئی)
کھانے والا رنگ تھوڑ اسا
شکر آدھا کلو گرام
ترکیب:
امرود کے پتلے ٹکڑے کر کے دیگچی میں ڈال دیں اور ساتھ ہی ایک کلو گرام پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکا لیں۔امرود اچھی طرح سے پک جائیں تو ململ کے کپڑے یا کسی دوسرے باریک کپڑے میں ڈال کر پوٹلی باند ھ لیں اور تقریباََ پندرہ گھنٹے تک لٹکا ئے رکھیں اور پوٹلی کے نیچے برتن رکھ دیں۔ امرود کا پانی ا س میں جمع ہو جائے تو پھر امرود کے پانی میں شکر رنگ اور ٹاٹری ملا کر پکائیں ۔ چاشنی تیار ہو جائے تو امرود کے ٹکڑے شامل کر کے چند منٹ تک پکائیں اور پھر چولہا بند کر دیں۔ جیلی ٹھنڈی وہ جائے تو صاف بوتل میں بھر دیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور لذیذ ترین امرود کی جیلی تیار ہے۔ مزے سے تنا ول فرمائیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید