Jelly Delight Tips in Urdu - Jelly Delight Totkay

جیلی ڈیلائٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Jelly Delight Recipe In Urdu

اشیاء:
رس بھری جیلی 100گرام
ونیلاآئس کریم آدھا لیٹر
سوئٹ کریم حسب ضرورت
آلیچیاں حسب ضرورت
ترکیب:
تین کپ ابلے ہوئے پانی میں جیلی کو اچھی طرح سے حل کر لیا جائے اور پھر آئس کریم کے اوپر انڈیل دیں۔ اس مکسچر کو پانچ منٹ تک برف پر رکھیں اور پھر ان کو حسب پسند سانچوں میں ڈالیں اور فریز ر میں رکھ دیں۔ جب مہمانوں کے سامنے پیش کرنا ہو تو ان سانچوں کو چند سیکنڈ کے لئے گرم پانی میں رکھیں۔ آئس کریم نرم ہو کر سانچوں سے باہر نکل آئے گی ۔ اسے پلیٹوں میں مہمانوں کے سامنے رکھیں اور پھر سویٹ کریم اور آلیچیاں ہر پلیٹ میں آئس کریم کے اوپر سجا دی جائیں۔ نہایت ہی عمدہ اور لذیذ ترین جیلی ڈیلائٹ تیار ہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید