Sadah Jheenga Machli Tips in Urdu - Sadah Jheenga Machli Totkay - Tip No. 2871

Urdu Totkay Sadah Jheenga Machli سادہ جھینگا مچھلی (Tip No. 2871) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sadah Jheenga Machli Recipe In Urdu

سادہ جھینگا مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2871

اشیاء:
جھینگا مچھلی آدھ کلو
گرم مصالحہ(پسا ہوا) ایک ٹی اسپون
پیاز آدھ پاؤ
لہسن ایک پوتھی
نمک حسب پسند
دہی آدھ پاؤ
سرخ مرچ حسب پسند
ہلدی حسب پسند
سوئے ذرا سے
سرکہ چار ٹیبل اسپون
گھی تین چھٹانک
ترکیب:
جھینگا مچھلی کا چھلکا نکال کر اچھی طرح صاف کر لیں اور پھر دھو اور سرکہ لگا کر دو گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ ایک دیگچی میں گھی گرم کر لیں اور پیاز کاٹ کر اس میں ڈال دیں۔ جب پیاز کا رنگ بادامی ہوجائے تو جھینگے ڈال دیں اور ان کو خوب اچھی طرح بھونیں۔ جب کچھ گل جائیں تو سوئے باریک کاٹ کر ڈال دیں اور بھونتی جائیں۔ تھوڑی دیر بعد نمک، مرچ اور ہلدی ڈال کر بھونیں۔ اب لہسن کو پیس کر اسے دہی میں ملا لیا جائے اور دہی قدرے پتلا کر کے ڈال دیں۔ اب پھر بھوننا شروع کر یں۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے اور جھینگے اچھی طرح بھن کر گل جائیں تو تھوڑا سا پانی ڈال کر اور گرم مصالحہ چھڑک کر دم پر لگا دیں۔ دس منٹ کے بعد اتار لیں جھینگا مچھلی کا نہایت لذت بخش سالن تیار ہے۔

More From Machli Ke Pakwan