Jheenga Machli Pomfret Tips in Urdu - Jheenga Machli Pomfret Totkay - Tip No. 1444

Urdu Totkay Jheenga Machli Pomfret جھینگا مچھلی پامفرٹ (Tip No. 1444) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Jheenga Machli Pomfret Recipe In Urdu

جھینگا مچھلی پامفرٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1444

اشیاء:
جھینگا مچھلی(سفید) دو عدد300گرام تک
نمک حسب ذائقہ
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
پسی ہوئی کالی مرچ دو ٹیبل سپون
ادرک ایک عدد ایک انچ موٹی
لہسن چار سے چھ عدد پوتھیاں
کالی مرچیں (ثابت) ایک عدد ٹیبل سپون
سبز پیاز ایک عد دمیڈیم سائز
جنگلی پودینہ (خشک ) ٹیبل سپون
جھینگا مچھلی پامفرٹ چار سے چھ عدد تک میڈیم
تیل دو عدد ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔مچھلی کو تیار کرنے سے پہلے اس کو اچھی طرح صاف کر لیں صاف کرنے کے بعد اچھی طرح سے ٹھیک کر لیں مچھلی کی دم کا ٹ دیں، دم کاٹنے کے بعد اچھی طرح سے دھو لیں۔
2۔اس کے بعد اب مچھلی کو سیدھا کر کے اس کے پیٹ (شکم) کو بڑی احتیاط سے کاٹ لیں، مچھلی کا پیٹ افقی طور پر کاٹ لیں۔ پیٹ کاٹنے کے بعد بڑی احتیاط سے مچھلی کا معدہ اچھی طرح سے صاف کر کے ایک گڑھا بنا لیں اب اس کو پانی کی وافر مقدار میں اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد خشک کر لیں ، دھونے اور صاف کرنے سے پہلے اس کے پیٹ سے تمام چیزیں باہر نکال دیں۔
3۔اس کے بعد اب مچھلی کو ایک تیز چوقو سے منہ سے لے کر دم تک بڑی احتیاط سے کاٹ لیں کاٹنے کے بعد چاقو کی نوک سے آہستہ آہستہ گوشت میں سے ہڈیاں نکال دیں ہڈیاں نکالنے کے بعد اس کی کھال کو اچھی طرح سے صاف کر لیں۔
4۔اس کے بعد اب پامفرٹ مچھلی (سفید مچھلی) کو منہ کی طرف سے لے کر دم کے آخری حصہ تک آہستہ آہستہ کاٹتے ہوئے دو مساوی حصوں میں تقیسم کر دیں اس کے بعد مچھلی کے سرکی ہڈیاں اور دم کی ہڈیاں احتیاط سے نکال دیں۔ ہڈیاں نکالنے کے بعد اچھی طرح سے چیک کر لیں کہ کوئی ہڈی بقایا نہ رہ گئی ہو۔ چیک کرنے کے بعد پامفرٹ مچھلی کو ایک طرف رکھ دیں۔
5۔اس کے بعد اب پامفرٹ مچھلی کے اندر کی طرف نمک ،لیمن جوس اور پسی ہوئی کالی مرچ لگا دیں مصالحہ لگانے کے بعد اس بغیر ہڈی کی پامفرٹ مچھلی کو پندرہ منٹ کے لئے ریفریجریٹر میں رکھیں۔
6۔ادرک کو اچھی طرح سے چھیل لیں چھیلنے کے بعد اچھی طرح سے دھول لیں لہسن کو اچھی طرح سے چھیل لیں۔
7۔اس کے بعد اب پیسٹ بنانے کے لئے چھیلا ہوا ادرک، لہسن، کالی مرچ، سبز پیاز، نمک، جنگلی پو دینہ لے کر ان کی پیسٹ بنا لیں، پیسٹ بنانے کے بعد پامفرٹ مچھلی (سفید مچھلی )کے ٹکڑے پر لگا دیں۔
8۔ اس کے بعد اب پامفرٹ مچھلی میں یہ پیسٹ بھر دیں پیسٹ بھرنے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔
9۔اس کے بعد اب جھینگا مچھلی (پامفرٹ) کو پکانے کے لئے ایک توا(tawa) لے کر اس کوا چھی طرح گرم کریں۔ جب توا گرم ہو جائے تو اس پر تیل ڈال دیں ، تیل ڈالنے کے بعد جھینگا مچھلی کو دو طرف سے پکائیں، پکانے کے بعد اچھی طرح سے بند منہ والی ڈش میں رکھیں جب جھینگا مچھلی(پامفرٹ) کو کھانے ہو تو اس ڈش میں نکال لیں اور گرما گرم پامفرٹ نوش فرمائیے۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 105
پروٹین 17.7
چکنائی 3
کاروہائیڈریٹس 2.6
فائبر ز(ریشے ) 0.5

More From Chinese Food