Jhinga Masala Tips in Urdu - Jhinga Masala Totkay - Tip No. 1659

Urdu Totkay Jhinga Masala جھینگا مصالحہ (Tip No. 1659) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Jhinga Masala Recipe In Urdu

جھینگا مصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1659

اجزاء:
گھی چار کھانے کے چمچے
کھوپرا پسا ہوا تین چائے کے چمچے
ہری مرچیں کتری ہوئی دو عدد
چھوٹی الائچی چار عدد
کالا زیرہ آدھا چمچہ
لال مرچ (پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
چینی ایک چائے کا چمچہ
جھینگے چھلے ہوئے 450گرام
پیاز باریک کٹی ہوئی ایک بڑی
ادرک کتری ہوئی تھوڑی سی
لونگیں پانچ
تیز پات پانچ پتے
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
دہی دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
پتیلی میں گھی گرم کر کے پیاز ڈال دیں پیاز سرخ ہو جائے تو ایک پلیٹ میں نکال لیں۔ بچے ہوئے گھی میں کھوپرا، پسا ہوا ادرک اور کٹی ہوئی ہری مرچ ڈال دیں۔ ساتھ ہی تمام مصالحہ بھی شامل کر دیں۔ دوسے تین منٹ تک بھونیں۔ نمک اور چینی بھی شامل کر دیں۔ پیاز جو آپ نے سرخ کر کے نکالی تھی اسے انگلیوں کی مدد سے چورا کر لیں۔ اب اسے دہی میں شامل کر کے پھینٹیں۔جھینگے اچھی طرح صاف کر کے اور دھو کر مصالحے میں ڈال دیں اوپر سے دہی پیاز ڈال کر پانچ منٹ تک بھونیں ڈھکنا ڈھک کر دس منٹ سے پندرہ منٹ تک دم پر رکھ دیں ۔ جھینگے گل جائیں تو اتار لیں۔

More From Chinese Food