Jhingay Matar Tips in Urdu - Jhingay Matar Totkay

جھینگے مٹر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Jhingay Matar Recipe In Urdu

اشیاء:
جھینگے 300گرام (چھوٹے)
کاجو 50گرام(تل لیں)
مٹر 50گرام
ا۔
ایک انڈہ آدھی سفیدی
نمک آدھا چائے کا چمچہ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ
ب۔
نمک آدھا چائے کا چمچہ
اجینوموٹو آدھا چائے کا چمچہ
سرکہ ایک چائے کا چمچہ
سی سیم آئل ایک چائے کا چمچہ
ادرک دو ٹکڑے
تیل تین کھانے کے چمچے
ترکیب:
جھینگے اچھی طرح صاف کر لیں۔ ان پر الف حصے کی چیزیں ملا کر آدھ گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ تیل گرم کر کے اس میں ادرک تل لیں۔ پھر ب حصے کی چیزیں اور جھینگے ڈال کر تلیں۔ اس کے بعد چولہا بند کر دیں اور کاجو اور تلے ہوئے مٹر شامل کر دیں۔

More From Chinese Food - مزید