Jheengay Ka Pulao Tips in Urdu - Jheengay Ka Pulao Totkay - Tip No. 2188

Urdu Totkay Jheengay Ka Pulao جھینگے کا پلاؤ (Tip No. 2188) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Jheengay Ka Pulao Recipe In Urdu

جھینگے کا پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2188

اشیاء:
فلک باسمتی رائس ایک کلو
جھینگے (درمیانے سائز کے) ایک کلو
پیاز(بڑی) ایک عدد(سلائس کر لیں)
ثابت سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
کالا زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
ثابت سیاہ مرچ دس عدد
لونگ پانچ عدد
چھوٹی الائچی چھ عدد
دار چینی 4-5چھوٹے ٹکڑے
کڑی پتہ دس عدد
آلو تین کپ(درمیانے سائز کے ٹکڑے)
ہرا دھنیا دو گٹھی
ہری مرچیں حسب ضرورت
لہسن، ادرک پیسٹ 1چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
چاول ایک کلو
پانی 2-3گلاس
ترکیب:
فلک باسمتی رائس کو پکانے سے 45منٹ پہلے بھگو دیں۔ ثابت سفید زیرہ، کالازیر ، ثابت سیاہ مرچ، لونگ ، چھوٹی الائچی، دار چینی کو تھوڑے سے پانی میں پانچ منٹ پہلے بھگو دیں۔ ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پیس کر ہرا مصالحہ بنا لیں۔ پتیلی میں تیل گرم کر یں۔ اس میں پیاز ڈال کر ہلکا سا فرائی کر کے بھگو یا ہوا ثابت گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں اب کڑی پتہ ڈالیں اور ساتھ ہی آلو بھی ڈال کر پانچ منٹ بھونیں۔ جھینگے دھو کر ڈال دیں اور کچھ دیر بھونیں۔ تقریباً دس منٹ کے بعد اس میں ہرا مصالحہ اور ادرک، لہسن پیسٹ، ڈال کر ڈھکن ڈھانپ دیں(اتنا خیال رہے کہ جب آلو ڈالیں تب سے ہی آنچ ہلکی ہو ) کچھ دیر بعد اس میں پانی ڈال کر آنچ تیز کر کے نمک ڈال دیں۔ اس کے بعد اس میں فلک باسمتی رائس ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں تاکہ مصالحہ اور چاول یک جان ہو جائیں جب پانی خشک ہو تو دوبارہ چمچ سے مکس کر یں اور چاول دم پر رکھ دیں۔ 10-15منٹ بعد دوبارہ چمچ چلائیں۔ مزید 15منٹ دم پر رکھیں جھینگے کا پلاؤ تیار ہے۔ دہی اور سلاد کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Biryani Aur Pulao