Kabab Cut Tips in Urdu - Kabab Cut Totkay - Tip No. 2222

Urdu Totkay Kabab Cut کباب کٹ (Tip No. 2222) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kabab Cut Recipe In Urdu

کباب کٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2222

اشیاء:
قیمہ کلو
دال چنا دو کھانے کے چمچ
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
پیاز دو عدد
ثابت گرم مصالحہ 1چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ثابت سرخ مرچ چھ عدد
انڈا ایک عدد
کٹ کے لئے:
ٹماٹر 1کلو گرام
پسی سرخ مرچ دو چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
لہسن(پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
ثابت لہسن چار جوئے
ثابت سرخ مرچ چھ عدد
کڑی پتہ 6-8
کلونجی چائے کا چمچ
ترکیب:
قیمہ کو باریک پسوالیں پھر اس کو دال چنا، ادرک ، لہسن ، پیاز، گرم مصالحہ ، نمک اور مرچ کے ساتھ چار پیالی پانی ڈال کر پکنے دیں۔ جب تمام پانی خشک ہوجائے تو قیمہ کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ اسکے بعد اس کو پیس لیں۔ انڈاملا کر چپٹی گولیاں بنا لیں اور ان کو ہلکا سا تل لیں۔ زیادہ براؤن نہ ہونے دیں تلنے کے بعد نکال کر پلیٹ میں رکھ لیں۔ اب کٹ کی تیاری شروع کر یں۔ اوون میں یا آگ پر ٹماٹر کو بھون لیں۔ جب ٹماٹر کا چھلکا چٹخ کر کھل جائے تو اس کو آگ سے یا اوون سے نکال کر چھیل لیجئے اور ان کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیجئے۔
ایک پتیلی میں ٹماٹر کے ٹکڑے ، دو پیالی پانی، نمک مرچ اور پسا لہسن ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر گل جائیں۔ اب اس کو چمچ کی مدد سے کچل لیں اور اس کے بعد موٹی چھلنی سے چھان لیں تاکہ اس کے بیج علیحدہ ہو جائیں۔
اس ٹماٹر پیسٹ کو دو بارہ پکا لیں۔ اگر یہ پیسٹ بہت زیادہ گاڑھا ہو تو تقریباًایک پیالی پانی ملا لیجئے اور اس کو خوب پکنے دیں ۔ جب بلبلے سے نکلیں تو تلے ہوئے کباب اس میں شامل کر دیں۔ آنچ ہلکی کر دیں اور اس میں بگھار کر دیں، کڑی پتہ ، کلونجی، کٹے ہوئے لہسن اور ثابت سرخ مرچ کو تیز گرم تیل میں ڈال کر بگھار بنائیں۔
اس ڈش کو کھانے کے وقت ہی تیار کریں تاکہ گرم گرم ہو تو اسکے کھانے میں بھی مزا آئے۔

More From Cutlus Aue Kebab