Nargisi Kabab Tips in Urdu - Nargisi Kabab Totkay

نرگسی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Nargisi Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
قیمہ ایک کلو
انڈے 16عدد
گرم مصالحہ پسا ہوا چار ٹی اسپون
ادرک ایک چھٹانک
سفید زیرہ دو تولہ
ثابت دھنیا دو تولہ
گھی آدھ کلو
ترکیب:
قیمہ کو دھو کر ابال لیں۔ (قیمے کو نمک سے دھویا جائے)ابالنے کے بعد اسے باریک پیس لیں۔ بارہ عدد انڈے سخت قسم کے ابالے جائیں۔ ابالنے کے بعد ان کا چھلکا اتار دیں۔ پسے ہوئے قیمہ میں پسا ہوا گرم مصالحہ، نمک، مرچ سفید زیرہ اور دھنیا پیس کر ملا دیں۔ اس مرکب کو بارہ انڈوں پر چڑھا دیں۔ پانی سے ہاتھ ترکر کے لگاتی جائیں تاکہ قیمہ خوب اچھی طرح جڑ جائے۔ چار عدد انڈوں کی سفیدی اور زردی نکال کر پھینٹ لیں۔ یہ قیمہ کو لگا کر تل لیں۔ جب وہ سرخ ہو جائیں تو نکال کر دو دو ٹکڑے کر لئے جائیں اور ڈش میں سلاد کے پتوں اور ٹماٹر اور لیموں کے ساتھ تناول کر یں۔

More From Eggs - مزید