Kababish Dish Tips in Urdu - Kababish Dish Totkay - Tip No. 1819

Urdu Totkay Kababish Dish کبابش ڈش (Tip No. 1819) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kababish Dish Recipe In Urdu

کبابش ڈش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1819

اشیاء:
ہری مرچ آٹھ عدد
کالی مرچ(پاؤڈر) ایک چائے کا چمچہ
انڈے دو عدد(پھینٹ لیں)
نمک حسب ذائقہ
ڈبل روٹی کا چورا ایک پیکٹ
تیل ایک کپ
گائے کا قیمہ چمچہ ایک کلو
پیاز تین عدد
ٹماٹر تین عدد
آلو(ابلے ہوئے) ایک پیالی
میکرونیز (ابلی ہوئی) ایک پیالی
ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
ایک دیگچی میں قیمہ، ادرک، لہسن ،پیاز اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر اپنے ہی پانی میں ابلنے دیں۔ پانی خشک ہو جائے تو ٹماٹر، مٹر، ہری مرچ ،میکرونیز ملا کر قیمہ پیس لیں۔ اب اس باریک پسے قیمے میں کالی مرچ پاؤڈر مکس کرکے رول کی قسم کے کبا ب بنا لیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور رول کبابوں کو انڈے میں ڈپ کر کے ڈبل روٹی کا چورا لگا کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر یں۔ جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو ایک پلیٹ میں نکال لیں۔ان تیار کبابوں کو سلاد، ٹماٹر، پیاز ،لیموں کے ساتھ سرو کر دیں۔ یہ”کبابش“ ڈش بے انتہا ذائقے دار ہوتی ہے۔

More From Cutlus Aue Kebab