Chatni Aam Kachay Tips in Urdu - Chatni Aam Kachay Totkay - Tip No. 1266

Urdu Totkay Chatni Aam Kachay چٹنی آم کچے (Tip No. 1266) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chatni Aam Kachay Recipe In Urdu

چٹنی آم کچے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1266

اشیاء:
آم عمدہ قسم ایک کلو گرام
چینی ایک کلوگرام
ادرک ایک عدد ٹکڑا
لہسن ایک عدد گٹھی
کشمش تیس عدد
چھوہارے آٹھ عدد
بڑی الائچی چار عدد
نمک ومرچ حسب پسند
ترکیب:
آموں کو دھو کر چھیل لیا جائے کدو کش کر لیا جائے ۔ اس کے بعد ایک دیگچی میں دو سے تین کپ پانی میں آم کا گودا ڈال کر مدہم آنچ پر پکا لیں اور پھر ادرک لہسن چھیل کر اچھی طرح سے کاٹ لیں۔ چھوہارے گٹھلیوں سے الگ کر لئے جائیں اور جب گودا سبزی مائل ہونے لگے تو اس میں ڈال دیں ۔ پانچ منٹ کے بعد پسی ہوئی الائچی اور کلونجی ڈال دیں اور اس قدر پکائیں کہ نہ زیادہ گاڑھی ہو اور نہ ہی زیادہ پتلی ہونی چاہئیے ۔ اتار نے سے پہلے کشمش ضرور ڈال دی جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور ذائقے سے بھر پور چٹنی تیار ہو گی۔ مزے مزے سے تناول فرمائیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba