Kaddu Ka Halwa 1 Tips in Urdu - Kaddu Ka Halwa 1 Totkay - Tip No. 2721

Urdu Totkay Kaddu Ka Halwa 1 کدو کا حلوہ (Tip No. 2721) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kaddu Ka Halwa 1 Recipe In Urdu

کدو کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2721

اشیاء:
کدو ایک کلو
گھی 350ملی لیٹر
چینی 500گرام
سبز الائچی کے دانے آدھی چمچی
بادام کی گری 50گرام
پستہ 20گرام
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
کدو کو چھیل کر بیج نکال لیجئے اور کدوکش کر لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں گھی کڑ کڑائیے اور اس میں الائچی کے دانے ڈال کر بھون لیجئے۔ پھر کدو کے لچھے ڈال دیجئے اور پتیلے کو بھاری ڈھکنے سے ڈھک دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ لچھے گل جائیں تو ان کو گھوٹنے سے گھوٹ لیجئے۔ پھر چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چینی کا شیرہ بن جائے اور گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے حلوہ گاڑھا ہو جائے۔ ۔ بھننے کی خوشبو آنے لگے تو بادام کی گری ڈال کر بھونئے۔ حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ اور چند منٹ کے لیے ڈھکا رہنے دیجئے۔ پھر پلیٹوں میں نکال کر اوپر چاندی کے ورق لگائیے اور اوپر پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔

More From Baingan Tinda And Kaddu