Kaddu Ka Halwa 2 Tips in Urdu - Kaddu Ka Halwa 2 Totkay

کدو کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Kaddu Ka Halwa 2 Recipe In Urdu

اشیاء:
کدو ایک کلو
گھی 350ملی لیٹر
چینی 750گرام
کھویا 250گرام
بالائی 250گرام
سبز الائچی 8عدد
بادام 100گرام
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
پستہ 30گرام
ترکیب:
کدو چھیل کر بیج نکال کر کدو کش کر لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں کدو کے لچھے ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آنچ پر اپنے ہی پانی میں گلنے دیجئے اور بھاری ڈھکنے سے ڈھک دیجئے۔ کدو کا پانی خشک ہو جائے اور گل جائے تو بالائی پھینٹ کر ڈال دیجئے اور ساتھ ہی چینی ڈال دیجئے۔ جب چینی کا پانی خشک ہو جائے ، شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے اور بالائی بھی جذب ہو جائے تو اتار لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی اچھی طرح گرم کیجئے۔ اس میں الائچی ڈال کر بھونئے۔ پھر کھویا ڈال کر بھونئے۔ جب خوشبو آنے لگے تو تیارشدہ کدو ڈال دیجئے اور ساتھ ہی بادام ڈال دیجئے۔ اب خوب بھونئے۔ خوشبو آنے لگے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیں اور چند منٹ تک ڈھکا رہنے دیں۔ پھر پلیٹ میں نکال کر چاندی کے ورق لگائیے اوپر پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔

More From Baingan Tinda And Kaddu - مزید