Kaddu Ki Dish Tips in Urdu - Kaddu Ki Dish Totkay - Tip No. 2915

Urdu Totkay Kaddu Ki Dish کدو کی ڈش (Tip No. 2915) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kaddu Ki Dish Recipe In Urdu

کدو کی ڈش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2915

اشیاء:
کدو(گول) ایک عدد
سبز مرچ چھ عدد
پیاز ایک پاؤ
دھنیا پسا ہوا ایک ٹی اسپون
ٹماٹر آدھ پاؤ
ادرک پسا ہوا آدھ ٹی اسپون
لہسن پسا ہوا آدھ ٹی اسپون
گھی آدھ پاؤ
نمک حسب پسند
سرخ مرچ حسب پسند
دہی حسب پسند
ہلدی ایک ٹی اسپون
ترکیب:
کدو دھو کر کھرچ کر اس کا چھلکا اتار دیں اور اس کو کاٹ کر بیج نکال دئیے جائیں۔ دیگچی میں گھی گرم کریں اوراس میں پیاز سرخ کر لئے جائیں۔ لہسن، ادرک، سرخ مرچ، ہلدی ، سوکھا دھنیا اور نمک ڈال کر بھونیں۔ دہی پھینٹ لیں اور اسے چھینٹا دے کر بھونیں۔ اس کے بعد سیاہ مرچ، زیرہ، دہی اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔ پھر کدو کے ٹکڑے ڈال کر ڈھانپ دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ کدواپنے پانی میں گل جائے گا۔ ورنہ ضرورت کے مطابق پانی ڈالیں اوپر سے گرم مصالحہ اور دھنیا چھڑک دیں ۔ کدو کا نہایت لذیذ سالن تیار ہے۔

More From Baingan Tinda And Kaddu