Punjabi Kari Tips in Urdu - Punjabi Kari Totkay - Tip No. 4605

Urdu Totkay Punjabi Kari پنجابی کڑی (Tip No. 4605) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Punjabi Khane in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Punjabi Kari Recipe In Urdu

پنجابی کڑی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4605

آدھا کپ تیل گرم کرکے ایک چائے کا چمچہ میتھی دانہ ڈال دیں
جب خوشبوآنے لگے تو اس میں ایک کھانے کا چمچ کٹی لال مرچ،ایک چائے کا چمچہ ہلدی اور ایک چائے کا چمچ نمک ڈال کر بھونیں
پھر آدھا لیٹر چھاج اور دو سو پچاس گرام بیسن اچھی طرح پھینٹ لیں اور ڈش میں ڈال دیں
آدھے گھنٹے ہلکی آنچ پر پکنے دیں
اب پکوڑے بنانے کیلئے دو پچاس گرام بیسن ،ایک چائے کا چمچہ زیرہ،ایک چائے کا چمچ پسی لال مرچ۔آدھا چائے کا چمچہ نمک اور ایک عدد کٹی پیاز کے پکوڑے بنا کر تیل میں تل لیں
جب کڑی پک جائے تو اس میں بنائے ہوئے پکوڑے ڈالیں
آخر میں آدھا کپ تیل گرم کرکے چھ عدد لہسن کے جوے،چھ عدد گول مرچ،ایک چائے کا چمچہ زیرہ چھ عدد کڑی پتوں کو فرائی کریں اور کڑی پر ڈال دیں

More From Punjabi Khane