Kagazi Gosht Tips in Urdu - Kagazi Gosht Totkay - Tip No. 1081

Urdu Totkay Kagazi Gosht کاغذ ی گوشت (Tip No. 1081) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kagazi Gosht Recipe In Urdu

کاغذ ی گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1081

اجزا:
بند گوبھی 250گرام
گاجر 250گرام
گائے کے گوشت کے باریک بارچے 12 عدد
سلاد آئل ایک چھوٹا چمچ
سویا ساس ایک چھوٹا چمچ
مٹر کے دانے 12 عدد
گلاس ایک عدد
گوکنگ آئل 4 پیالے
چکنائی پروف کا غذ 12 ورق
ادرک نمک پیاز حسب ضرورت
ترکیب:
بند گوبھی دھو کر باریک کاٹ لیں اور ان ٹکڑوں کو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر سخت کر لیں۔ پھر کھانے کی پلیٹ میں پھیلا دیں ۔ گاجر کے ٹکڑے ان کے اوپر رکھ دیں۔ گوشت کے پارچوں پر سلاد آئل سویا سوس اور ادرک کا سفوف ملا کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ مٹر کے دانوں کو ایک دھاگے میں پرولیں۔ چکنائی پروف کا غذ پر ذراتیل مل لیں۔ اور اس کاغذ کے ہر ٹکڑے پر گوشت ایک پارچہ رکھیں اوپر مٹر اورپیاز رکھ دیں۔ پھر کاغذ کو کنارے سے تہہ کریں اور سٹیپلز سے بند کر کے گوشت وغیرہ سمیت کڑکڑاتے ہوئے کوکنگ آئل میں ڈبو ڈبو کر بھونیں ۔ پلیٹ پر کاغذی گوشت رکھیں اورہر پارچے کے ساتھ سجاوٹ کے لئے بند گوبھی اور گاجر کے ٹکڑے رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سبز دھنیایا پودینہ بھی باریک باریک کاٹ کر چھڑکا جا سکتا ہے۔

More From Chinese Beef Or Meat