Kailay Ka Paratha Tips in Urdu - Kailay Ka Paratha Totkay - Tip No. 3153

Urdu Totkay Kailay Ka Paratha کیلے کا پراٹھا (Tip No. 3153) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fruit Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kailay Ka Paratha Recipe In Urdu

کیلے کا پراٹھا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3153

اشیاء:
میدہ آدھا کلو
چینی آدھی پیالی
گھی تلنے کے لئے
کیلے چھ عدد
انڈے دو عدد
ترکیب:
1۔میدے کو پراٹھوں کے آٹے کی طرح ذرا سا نمک ڈال کر گوندھ لیں اور ڈھائی گھنٹے کے لئے رکھ دیں پھر پیڑے بنالیں۔
2۔ایک پیالے میں کیلے کانٹے سے میش کر لیں اور اس میں چینی بھی ملا لیں، ساتھ ہی انڈے توڑ کر ڈالیں اور خوب اچھی طرح مکس کرلیں،مگر زیادہ پتلانہ ہوا گرپتلا ہو تو ایک کیلا اور ملا لیں۔
3۔میدہ زیادہ نرم نہ ہو، پیڑے بنا لیں اور چوکور بیل کر درمیان میں یہ اشیاء ڈال کر عربی پراٹھے کی طرح بند کر دیں اور توے پر ہلکا سا گھی لگاکر تل لیں، ایک جانب سے سرخ ہو جائیں تو دوسری جانب پلٹ دیں، دوسری جانب سے سرخ ہونے پر پلیٹ میں نکال لیں۔
4۔مزیدار کیلے کے پراٹھے تیار ہیں بالائی یا کریم کے ساتھ بچوں کو سرو کر یں۔

More From Fruit Dishes