Chaap Aur Kakri Tips in Urdu - Chaap Aur Kakri Totkay - Tip No. 2638

Urdu Totkay Chaap Aur Kakri چانپ اور ککڑی (Tip No. 2638) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chaap Aur Kakri Recipe In Urdu

چانپ اور ککڑی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2638

اشیاء:
بکرے کی چاپیں چھ عدد
ککڑی دوعدد
ہری پیاز دو عدد
لو بیے کے بیج پیالی(ابال لیں)
سویا سوس دو کھانے کے چمچے
لہسن چار جوئے
ادرک ایک ٹکڑا
کارن فلور دو کھانے کے چمچے
دودھ چار کھانے کے چمچے
نمک چائے کا چمچہ
کالی مرچ چائے کا چمچہ
پانی ایک پیالی
تیل تین کھانے کے چمچے
ترکیب:
ایک پیالی پانی میں چاپیں ابلنے رکھ دیں۔ لہسن، ادرک، نمک ، ملا دیں۔ پانی خشک ہونے لگے تو ہری پیاز، ایک ایک انچ کے لمبے ٹکڑوں میں کاٹ کر ، ملا دیں۔ ککڑی کے لمبے لمبے ٹکڑے، تین انچ کے، کاٹ لیں اور چاپوں میں رکھ کے سویا سوس ڈال کر دم کر دیں۔ لوبیے کے دانے بھی ملا دیں۔ دودھ میں کارن فلور ملائیں۔ چاپیں نکال کر ان پر یہ آمیزہ لگائیں اور تیل میں سرخ کر لیں۔ اب ڈش میں چاپیں رکھیں اور ککڑی، پیاز اور لوبیے کے آمیزے کو چاروں طرف ڈال دیں۔ اوپر سے کالی مرچ چھڑک دیں۔ ٹماٹوسوس کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Chinese Beef Or Meat